وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک میں 8کروڑ انورٹر پنکھے لگائے جائیں گے۔
منصوبے کے مطابق 8 کروڑ پنکھے تبدیل کرنے کی وجہ سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔ملک بھر میں 100 واٹ بجلی لینے والے کو 50 واٹ کے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔صارفین کو 15 ہزار روپے فی پنکھا کے حساب سے اقساط کی صورت میں ادائیگی کرنا ہو گی۔
شیرافضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی ودیگر گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
صارفین انورٹر فین لینے کے لئے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کروائیں گے،کامیاب ہونے والے صارفین کو 12 اقساط کی صورت میں پنکھے دیئے جائیں گے۔معاہدے کے تحت پنکھوں کی قیمت بلوں کی صورت میں وصول کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنے والی کمپنیاں خود آکر پنکھوں کی تبدیلی کریں گی۔نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی، کمرشل بینکس اور ڈسکوز کے درمیان معاہدہ ہو گا۔