شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارتی وفد کا پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

شنگھائی

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت اپنا وفد اسلام آباد نہیں بھیجے گا۔

ذرائع کے مطابق ایس سی او وزرائے خارجہ کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ بھارت کی جانب سے میٹنگ میں آن لائن شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ، نریندر مودی کو اسلام آباد آنے کی دعوت

خیال رہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں