“جیمرز لگی جگہ پر ملاقاتیں” علی امین گنڈا پور منظر عام پر آ گئے

علی امین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد علی الصبح پشاور پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنما گرفتار

ذرائ کے مطابق جس جگہ اجلاس ہواوہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس کام نہیں کر رہی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پشاور پہنچنے کے بعد وزیر اعلیٰ  کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے میٹنگ ہوئی، وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء کو پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں سے آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی جلسہ شرکاءاور پولیس میں تصادم ، وفاقی وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی

خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں