وزارت صنعت نے وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم میں اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت صنعت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کے اعدادوشمارپیش کیے گئے۔ جن میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ شہر اقتدار کے 80 فیصدخاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )میں رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ شہر اقتدار کے صرف 20 فیصد خاندان مفت آٹا اسکیم میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سعودی عرب ، سیاحت کے فروغ کے لیے ہوٹلوں پر عائد لائسنس فیس ختم
وزارت صنعت نے اسلام آباد کے4لاکھ 11ہزار رجسٹرڈ خاندانوں کےبرعکس 5لاکھ88ہزار کو مفت آٹا دینےکاانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اسلام آباد کےمستحق خاندانوں کو 1ارب 36کروڑ کامفت آٹا دیا گیا۔
وزارت صنعت کے مطابق وفاقی دارالحکموت کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م میں رجسٹرڈ 3لاکھ30ہزار خاندانوں کو مفت آٹا دیا گیا، جس میں نادراسےتصدیق پر 2لاکھ 58ہزار اضافی مستحق خاندان میں مفت آٹالینےمیں شامل ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد میں بی آئی ایس پی رجسٹرڈخاندانوں کو 3تھیلے ملے جبکہ اسلام آباد کےنادرا سے تصدیق شدہ مستحق افراد یا خاندانوں کو ایک ، ایک تھیلا دیے گیا ۔