کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے پر کام شروع کر دیا۔ جس کے لیے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے لکھے گئے خط میں محکمہ خزانہ سے 2 ارب روپے جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل قومی لیڈر، بلوچستان کے حقوق کیلئے انکا بڑا طاقتور کردار ہے، رانا ثنا اللہ
خط کے مطابق لگژری گاڑیاں خریدنے کے بعد انہیں سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے کیا جائے گا۔