اسلام آباد: بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

EDHI

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ بے حسی کی بدولت 3 جانیں ضائع ہوگئیں، بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نکاسی آب نہ ہونے سے بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب گئے، واقعے میں بھائی کو پانی میں پھسلتا دیکھ کر2 بہنوں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی،بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے 2بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

پیاز،ٹماٹر آلو اور مرغی کی قیمتوں میں کمی

ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا، لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  ڈی سی اسلام آباد نے 3بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر کا انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تینوں بچے کوڑا اٹھانے کا کام کرتے تھے، بچے کوڑا کرکٹ اٹھاتے ہوئے دلدل نما سطح میں دھنس گئے ، معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے3 بچوں کے جاں بحق ہونے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3رکنی انکوائری کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر صدر کریں گی، کمیٹی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ایم سی آئی اور سیکریٹری یونین کونسل شامل ہیں۔

ڈالر کی قیمت میں 6پیسے کا معمولی اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی واقعہ کی اصل وجوہات کا تعین کرے گی، ایسے واقعات مستقبل میں نہ ہوں، کمیٹی سفارشات بھی دے گی، کمیٹی 3 دن میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کروائے گی۔


متعلقہ خبریں