کراچی: نیگلیریا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا


کراچی: شہر قائد میں نیگلیریا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ رواں سال سندھ میں نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق ضلعی شرقی کے رہائشی 19سالہ شمائم کو 21 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 25 اگست کو نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ 4 افراد کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا حیدرآباد سے ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں