کرم میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 3 اہلکار زخمی

کرم

وسطی کرم میں پولیس کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرغان میں رات گئے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

قلات میں دہشتگردوں کا حملہ ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

دوسری جانب علاقے میں آئے روز دہشتگردوں کے حملوں سے کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں