بُرے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے،عمران خان


 بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں سے متعلق واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی میں اب کوئی جگہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خان کا کہنا تھا واضح کر دوں جو لوگ برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جن لوگوں پر فیملی اور بچوں سمیت تشدد کیا گیا گھر توڑے گئے بلیک میل کیا گیا ان کی تعداد کم ہے۔

ان کا کہنا تھا نام کسی کا نہیں لوں گا مجھے سب معلوم ہے برے وقت میں کون کون پارٹی چھوڑ کر گیا، اچھے وقتوں میں جو چارلیز بنے ہوئے تھے برے وقت میں ساتھ چھوڑ گئے، برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

عمران خان کو جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت حاصل ہے، احسن اقبال

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا جنہوں نے برے وقت میں تشدد برداشت کیا لیکن پارٹی نہیں چھوڑی وہ تسلی رکھیں۔


متعلقہ خبریں