لاہور، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، فی کلو برائلر مرغی کے نرخ 571 روپے کلو مقرر کر دیے گئے۔
لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 9 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز مرغی کے فی کلو گو شت کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کراچی کے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری
زندہ برائلر مرغی کی قیمتوں میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 380 اور پرچون ریٹ 394 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 301 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں مختلف ہیں۔