ٹوکیو: سمندری طوفان شان شان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے جزیرے کیوشو میں سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔
شان شان طوفان کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں اور آئندہ دو روزکے دوران 1100 ملی میٹر تک بارش کی توقع ہے۔ جو سالانہ اوسط کی نصف بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رکن پارلیمنٹ پر غیر قانونی سرمایہ کاری کا الزام، 908 کروڑ روپے کا جرمانہ
طوفان کے خدشے کے پیش نظر پہلے ہی ہنگامی حالت کی وارننگ جاری کردی گئی تھی اور 50 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی تھی۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے چیف فورکاسٹر ساتوشی سوگیموتو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وارننگ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ طوفان کی وجہ سے کسی بڑی تباہی کا امکان بہت زیادہ ہے۔