وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت داخلہ سے رابطے ختم کر لیے ہیں ، فواد چودھری

fawad

سابق وفاقی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت داخلہ سے رابطے ختم کر لیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سیاست کر رہی ہیں تو ان کا بھی حق ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب حکومت ناراض ہے کہ 7 بجے جیل کھولی گئی اور کسی کو بتایا بھی نہیں گیا اور جو جیلوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ پنجاب حکومت نے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت نے تبدیلیاں بھی کی ہیں  وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت داخلہ سے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

فواد چودھری نے کہا کہ جلسہ ختم کرنے کی درخواست کی گئی اور بانی پی ٹی آئی نے وہ مانی ہے، اگر جلسے پر بات کی جا سکتی ہے تو ملکی مسائل پربھی کی جا سکتی ہے ، اور میری نظر میں کوئی حرج نہیں ہے اگر بات چیت میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی شامل ہو تو اچھا ہے یہی پاکستان کیلئے بہتر ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سیاست کر رہی ہیں تو ان کا بھی حق ہے ، ان کے پاس یہ مارجن بھی ہیں وہ ان کی بہن بھی ہیں ۔


متعلقہ خبریں