بانی پی ٹی آئی پاکستان کا نہیں، پوری دنیا کاعظیم لیڈر ہے، ضیا اللہ بنگش

zia ullah bangash

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین( پی ٹی آئی پی )ختم یا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )میں ضم کرنے کی ممکنہ تیاری شروع کر دی گئیں۔

پی ٹی آئی پی کے سیکرٹری اطلاعات ضیاءاللہ بنگش نے کہا ہے کہ ہمارے معاملات بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں اس سے نیچے ہم کسی اور سے بات نہیں کریں گے ۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی محمود خان اور میں عمران خان کی مرضی سے پارٹی سے گئے تھے۔ہم دونوں نے اُس وقت صورتحال سے انہیں آگاہ کیا تھا ، بہت جلد ہماری بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات متوقع ہے ۔ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ بانی تحریک انصاف کو رہائی کیلئے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے ۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے دیا تھا ، انکا مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کاعظیم لیڈر ہے۔


متعلقہ خبریں