حملہ کرنیوالے ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں، وزیر داخلہ

Mohsin Naqvi

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ باقاعدہ سوچ سمجھ کر ایک ہی دن بزدلانہ حملے کیے گئے، سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیاہے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ہم پر حملے کریں اور ہم آپ کو ناراض بلوچی کہیں، جو ناراض بلوچی ہیں ان کو منائیں گے اور حکومت سب کو ساتھ لے کر چلے گی۔

محسن نقوی نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساری لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،جس طرح کا یہ حملہ تھا ان کے عزائم کچھ اور تھے جنہیں ہماری سیکیورٹی فورسز نےخاک میں ملا دیا ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے مسلسل رابطے میں ہیں، انہیں اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہم پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حملے میں ہمارے بھی 14 جوان شہید ہوئے جن میں پولیس ، لیویز اور سیکیورٹی فورسز اہلکار شامل ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ہم پر حملے کریں اور ہم آپ کو ناراض بلوچی کہیں ایسا بلکل بھی نہیں ہے ، جو ناراض بلوچی ہیں ان کو منائیں گے اور حکومت سب کو ساتھ لے کر چلے گی۔

جو حملے کر رہے ہیں انہیں کسی صورت ناراض بلوچی نہیں کہا جائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان نے بلکل ٹھیک کہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں ہم بھی اس پر متفق ہیں۔ جنہوں نے بھی یہ پلان کر کے حملے کیے ان کا بندوبست کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کیلئے بہت سارے بیرونی عناصر بھی ملوث ہیں ، جن لوگوں نے حملہ کیا وہ دہشت گرد ہیں۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کچے کے حوالے سے دونوں صوبوں کو آن بورڈ کیا ہے، دہشت گردی ہمارے لیے مسئلہ ہے جس کا حل نکالا جا رہا ہے، ٹی ٹی پی افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بہت سارے وہ لوگ ملوث ہیں جنہوں چھوڑا گیا تھا، آج وہی لوگ پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں