غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری ، قاہرہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم

غزہ

 اسرائیلی فوج نے غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے شمال میں اسکول پر بم برسا کر متعدد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسکول میں غزہ کے بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔

غزہ ، بمباری سے 40 فلسطینی شہید ، حزب اللہ کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

دریں اثنا اسرائیل نے الشفا ہسپتال کے قریب واقع ایک اور سکول پر بھی بمباری کی جہاں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے پناہ لی ہوئی تھی، اس علاقے کو بھی پہلے خالی ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری جانب قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے، حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کے پیش کردہ متعدد سمجھوتوں پر اتفاق نہیں کیا۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد شہید، 124 زخمی

حماس نے کہا کہ اسرائیل راہداریوں سے فوجیوں کو ہٹانے کے عزم سے پیچھے ہٹ گیا ہے، جنگ بندی شروع ہونے پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ سمیت دیگر نئی شرائط پیش کی گئی ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ 2 جولائی کی شرائط کے علاوہ دیگر شرائط پر بات چیت کو قبول نہیں کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں