گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں مقبول موٹرسائیکل 125 کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
یہ بائیک اپنی اچھی مائیلج اور مینٹی نینس کی لاگت بہت کم ہونے کی وجہ سے بھی پسند کی جاتی ہے۔ اب سی جی 125کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے ہے۔ اس بائیک کے گولڈ/سیلف سٹارٹ ایڈیشن کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہے۔
ہنڈا کی معروف موٹر سائیکل ’ ہنڈا سیلف سٹارٹ 125‘فور سپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور ملٹی پل ویٹ کلچ پلیٹس کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے فیول ٹینک میں 9.2لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔
ایم جی موٹرز کا ایسنس گاڑی کی قیمت میں 6 لاکھ روپے کمی کا اعلان
ہنڈا سی جی 125سیلف سٹارٹ دو رنگوں سرخ اور سیاہ میں آتا ہے۔ اس کا 4سٹروک انجن 11ہارس پاور طاقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس موٹرسائیکل کو کفایت شعاری کے ساتھ ایک طاقتور بائیک بھی بتاتی ہے۔ اس بائیک میں فور سپیڈ کانسٹنٹ میش اور دونوں پہیوں میں ڈرم ربڑ بریک دیئے جاتے ہیں۔