کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آ گیا، بوگی پٹری سے اتر گئی۔
عوام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی جس سے پلیٹ فارم اور ٹریک کو نقصان پہنچا لیکن مسافر محفوظ رہے۔
ملک میں اپریل 2025 تک 5G سروس متعارف کروا دی جائے گی، چیئرمین پی ٹی اے
حکام کے مطابق عوام ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کی بوگی لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر پٹری سے اتری جبکہ واقعے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریک اور پلیٹ فارم کا کافی نقصان ہوا۔
ٹرین کی پھنسی ہوئی بوگیوں کو نکال کر دوسرے پلیٹ فارم پر لگایا گیا لیکن ٹرین کو نئی اے سی بزنس کلاس بوگی نہ مل سکی، آخر کار مسافروں کو اے سی بزنس کلاس کی بجائے دوسری ائیرکنڈیشنڈ بوگی میں بٹھا کرکچھ گھنٹوں کی تاخیر سے کراچی کے لئے روانہ کیا گیا۔