اسلام آباد: بجلی کمپنیوں نے صارفین کی جیبوں سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری کر لی۔ اس سلسلے میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے۔
کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے شامل ہیں۔
نیپرا کے مطابق یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگے گئے ہیں۔ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاونڈ کیس، چیف جسٹس پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے؟ علیمہ خان
کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن لاسز، لائنوں کی مرمت اور سسٹم کے استعمال کی فیس کے لیے پیسوں کی درخواست پر نیپرا 26 اگست کو سماعت کرے گا۔ جس کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔