حسینہ واجد ملک چھوڑنے سے قبل امریکا پر الزامات پر مشتمل تقریر کرنا چاہتی تھیں ، بھارتی میڈیا

حسینہ واجد

سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد ملک چھوڑنے سے قبل کیا تقریر کرنا چاہتی تھیں ، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنی رہائش گاہ سے فرار ہونے سے پہلے مظاہرین سمیت قوم سے خطاب کرنا چاہتی تھیں تاہم مظاہرین کے قریب آنے پر انہیں اعلیٰ سکیورٹی افسران نے جلد از جلد وہاں سے نکل جانے کا مشورہ دیا تھا۔

بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے حامیوں کا مظاہرہ ، فوجی گاڑی نذر آتش

شیخ حسینہ کی تقریر کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تقریر میں امریکا پر بڑے الزامات شامل تھے۔ حسینہ واجد نے بھارت میں اپنے قریبی ساتھیوں سے نہ کی جانے والی تقریر کے بارے میں بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خط میں شیخ حسینہ نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کر رہا ہے اور اگر موقع ملتا تو اپنی تقریر میں یہ بات کہتیں۔

طلبہ کا الٹی میٹم ، بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد فرار ہونے سے پہلے جو تقریر نہ کر سکیں اس کے متن کے مطابق میں نے استعفیٰ اس لیے دیا کہ مجھے لاشیں نہ دیکھنی پڑیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر میں لکھا تھا کہ شاید اگر میں ملک میں رہتی تو مزید جانیں ضائع ہوتیں اس لیے میں نے خود کو ہٹا دیا ہے، آپ میری طاقت تھے ، ان کی تقریر میں پارٹی ورکرز کے لیے پیغام تھا کہ امید مت ہاریں، میں جلد واپس آؤں گی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں