اے این پی کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ان کے گھرکا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کیا کریں کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلاسکتے تو بنگلہ دیش کا حال دیکھ لیں۔
میچ فکسنگ کا الزام، سری لنکن کرکٹر پروین جے وکرما پر فرد جرم عائد
لیڈر لیس موومنٹ اگر شروع ہوجائے تو اسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اورگورنر کو ڈرامے بازیوں سے نکل کر قوم کا سوچنا چاہیے۔
دونوں کے اپنے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ نہیں ہے، ان علاقوں میں پولیس شام کے بعد تھانوں سے بھی باہرنہیں نکلتی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 29 ستمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن
یاد رہے اس سے قبل بھی ملک کی کئی معروف شخصیات بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کا معاملہ اٹھا چکے ہیں ۔