دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ ویرات کوہلی کی تنزلی اور بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے۔
بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر بدستور قابض ہیں جبکہ بھارتی بلے باز شبمن گل دوسرے، بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے اور ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے۔
آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے اور انگلیںڈ کے جو روٹ نے 872 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے بنگلہ دیش اے کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
باؤلرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ٹیسٹ میں بھارتی سپنر روی چندرن ایشون، ون ڈے میں جنوبی افریقین سپنر کیشو مہاراج اور ٹی20 میں انگلش سپنر عادل راشد کا پہلا نمبر پر برقرار ہے۔