پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق نہیں تھی پھر بھی ریلیف دیا گیا۔
بلال اظہر کیانی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں تین شقوں کو مزید واضح کیا گیا ہے۔
جشن آزادی پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان کا قوم کو تحفہ
انہوں نے بتایا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بارے میں بل میں مزید وضاحت کی گئی ہے، مخصوص نشستوں کے بارے میں قانون کو مزید واضح کیا گیا ہے اور بل میں آزاد امیدوار کی حیثیت کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ سینیٹ سے بھی یہ بل منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔