پاکستان کیلئے جو چین کر رہا ہے، امریکا نہیں کرسکتا، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے لیے جو کر رہا ہے، وہ امریکا نہیں کر سکتا۔

گزشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کی بحالی ضروری ہے لیکن ایسا بیجنگ کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہو سکتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی اس کے بہترین مفاد میں ہے۔ میرے خیال میں امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو ٹھیک کرنا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے۔

قومی ٹیم میں میرٹ یقینی بنائیں، وزیراعظم کی سفارش بھی نہ مانیں، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی امریکہ کی قیمت پر نہیں ہو سکتی، کیونکہ دونوں ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ چین پاکستان کی جو مدد کر رہا ہے وہ امریکہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے بارے میں بھی فکر ظاہر کی اور یقین دلایا کہ حکومت ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین جیسے قریبی دوست کے ساتھ تعلقات پر کسی قسم کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں