دوسرا ون ڈے: سری لنکن باؤلرز کے آگے بھارتی بلے باز بے بس، 32 رنز سے شکست

ون ڈے

سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے 32 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

کولمبو کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم میں گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔ سری لنکا کے گیند بازوں نے بھارتی سورماؤں کی ایک نہ چلنے دی اور تمام کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز، بھارت نے سری لنکا کو وائٹ واش کردیا

میچ کے آغاز میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 240 رنز بنائے، اوشکا فرننڈو نے 40، ڈیونتھ ویلالاگے 39 اور کمنڈو مینڈس نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے شاندار آغاز کیا اور میچ تقریباً یکطرفہ بناتے ہوئے بھارت کا پلڑا بھاری کردیا۔ روہت شرما نے 44 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شبمن گل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سابق بھارتی کرکٹر انشومن گایکواڈ 71 برس کی عمر میں وفات پاگئے

ویرات کوہلی بھی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بھارت کا مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا۔ سری لنکا کے گیند باز ونڈرسے نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، مڈل اور لوور آرڈر  کے صرف دو بھارتی کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں جاسکے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم 241 رنز کے تعاقب میں 208 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی طرف سے ونڈرسے نے 6 وکٹیں جبکہ اسالنکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں