گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں موجود مظاہرین کو دوپہر میں بریانی کھلانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کی بریانی سے تواضع کی جائے گی۔ عوام کے ٹیکس سے نہیں ذاتی رقم سے دھرنا مظاہرین کی خدمت کر رہا ہوں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دھرنا مظاہرین میرے مہمان اور سندھ کے باسی ہیں، خدمت میرا فرض ہے۔ دھرنے میں شریک نوجوان خود کو گورنر آئی ٹی کورسز میں رجسٹر کرائیں۔
حکومت مذاکرات کے بعد فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے، لیاقت بلوچ
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیا کی طاقت بنانا ہے تو مظاہرے نہیں ٹیکنالوجی سیکھیں۔ دھرنے کے سبب جو کام پر نہیں جاسکتے، وہ اہل خانہ کے لیے مفت راشن بھی لیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے کارکنوں کے لیے گورنر سندھ کی جانب سے چائے بھی پیش کی گئی تھی۔