پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی عارضی دستاویزات کی شرط لاگو

پاک افغان طورخم بارڈر

پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی عارضی دستاویزات کی شرط لاگو کر دی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق کاغذات کی عدم دستیابی پر مال بردار گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی، عارضی دستاویزات کی شرط لاگو ہونے کے بعد بارڈر کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

انتخابی نتائج پر تنقید، وینزویلا کا 7ممالک کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ افغان حکام کی درخواست پر جنوری سے 31 جولائی تک ویزے کی شرط میں نرمی کی گئی تھی، یکم اگست سے پاک افغان طورخم بارڈر پر بغیر ویزے کے مال بردار گاڑیوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزے کی درخواستوں پر آج سے عمل درآمد شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں