باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے ڈا قلعہ نازکئی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیو مہم پر تعینات پولیس اہلکار سید عزیز شہید ہوگیا۔ شہید اہلکار کا تعلق باجوڑ کے علاقے حاجی لونگ سے تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے فرائض انجام دے رہے ہوتے ہیں۔
