کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، الیکشن ایکٹ ترامیمی بل اسمبلی میں پیش


قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل پیش کردیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ لیگی رکن بلال اظہرکیانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی اور نو نو کے نعرے لگائے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ دوسری جانب جیو نیوز نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کی کاپی حاصل کرلی۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں۔ پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔

پہلی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

الیکشن ایکٹ میں تاحیات نا اہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام چیلنج

دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔

ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔


متعلقہ خبریں