سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک

PAK ARMY

سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ہنڈا کی اپنی مشہور زمانہ گاڑی سٹی پر زبردست پیشکش

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگردسیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فو ج کا کہنا ہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں