ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان ، روپے کی قدر میں مزید کمی آ گئی ،دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

تاریخی بلندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 467 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 454 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں