ایئرلائنز کی عالمی تنظیم کا ٹکٹوں پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

PIA

اسلام آبادایئرلائنز کی بین الاقوامی تنظیم (ایاٹا) نے حکومت پاکستان سے ٹکٹوں پر ٹیکس میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ایئر لائنز کی انٹرنیشنل تنظیم ایاٹا نے ٹکٹوں پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔ ایاٹا کی جانب سے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں ٹکٹوں پر ٹیکس میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ہواٸی سفر پر ٹیکس اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بجٹ میں اچانک بین الاقوامی ہواٸی سفر کے ٹکٹوں پر ٹیکس میں 150 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اس عمل سے پاکستان کے لیے ہواٸی سفر اور سیاحت میں کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیک ہولڈرز ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کریں، صدر مملکت

بین الاقوامی تنظیم نے کہا کہ قانون کے مطابق ٹکٹوں پر ٹیکس میں اضافے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو چند ماہ قبل اعتماد میں لینا لازمی ہوتا ہے۔ فضاٸی سفر کے ٹکٹ پر عجلت میں ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کو حکومت پاکستان فوری واپس لے۔

کہا گیا کہ ٹیکس کی شرح بڑھنے سے ٹریول ایجنٹس اور ایئر لاٸن کا کاروبار بھی متاثر ہوگا۔ اس طرح ٹیکس میں اچانک اضافہ عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں