پشاور،حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4جوان شہید، 3دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز اور پولیس نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان اور سی ٹی ڈی کے 2 افسران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن علاقے میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے میں ہائی پروفائل دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد ادریس اور سپاہی بادام گل اور سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور سی ٹی ڈی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم شہید شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں