اسلام آبادپولیس میں بھرتی کروانے کے بہانے پیسے بٹورنے والا سابقہ پولیس افسر گرفتار

آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کروانے کے بہانے پیسے بٹورنے والے سابقہ پولیس افسرکو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم محمد ادریس نے شہری سے بندہ بھرتی کروانے کے لیے رقم لی،ملزم محکمہ پولیس سے بطور اے ایس آئی ریٹائر ہوچکا ہے۔

سٹیٹ بینک 16 اور 17 جولائی کو بند رہے گا

ملزم کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ بھرتی کے سلسلہ میں کسی کو پیسے کی آفر نہ کریں۔

اسلام آباد پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جاتی ہیں،آپ سے بھرتی کے سلسلہ میں کوئی پیسے کی ڈیمانڈ کرے تو فوری 1715 پر اطلاع دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں