معروف امریکی نژاد روسی مکسڈ مارشل آرٹسٹ فائٹر جیف مونسن نے اسلام قبول کر لیا

jeff monson

معروف امریکی نژاد روسی مکسڈ مارشل آرٹسٹ فائٹر جیف مونسن نے اسلام قبول کر لیا۔

انہوں نے 2018ء میں امریکی شہریت چھوڑ کر روس کی شہریت اختیار کر لی تھی، جیف مونسن نے گزشتہ ماہ اسلام قبول کیا لیکن اس کا اعلان باضابطہ طور پر اب کیا گیا ہے۔

ہمارے بچے دین اسلام ہی اپنائیں گے، حسن اور سنیتا مارشل کا جواب

گزشتہ ماہ انہوں نے ماسکو میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ انہیں ایمان کی دولت سے مالامال ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیف مونسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں مسلمان ظلم و جبر کا نشانہ بن رہے ہیں خاص طور پر غیر مسلم ممالک میں،یہ دیکھتے ہوئے مسلم امہ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں