غلاف کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب

Ghilafe Kaba

وہمکہ المکرمہ: مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پرزیڈنسی نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی انتظامیہ کی جانب سے نئے اسلامی سال یعنی محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کیا گیا۔

غلاف کعبہ (کسوہ) کو ایک ٹرک میں لایا گیا جس کے بعد گاڑیوں اور متوالین نے اُسے خانہ کعبہ تک پہنچایا۔ پھر پرانے غلاف کو اتار کر نیا کسوہ چڑھایا گیا۔ کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگر غلاف کعبہ کی تبدیلی میں شریک ہوئے جبکہ ہزاروں عمرہ زائرین اور نمازی روح پرور تقریب میں شامل رہے۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارتی افسران غلاف کعبہ کی تقریب دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران صدارتی انتخابات ، اصلاح پسند مسعود پزشیکان نے میدان مار لیا

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے کام میں 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں نے حصہ لیا۔ کسوہ کی تیاری میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی کا دھاگا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کی تیاری میں 200 سے زائد افراد حصہ لیتے ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری کے ہر عمل میں استعمال ہونے والے مواد کی جانچ پڑتال بھرپور طریقے سے کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پرانے غلاف کعبہ کے ٹکڑوں کو سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں مقیم معزز شخصیات کو بطور تحفہ بھیجا جاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں