پنجاب:12 فلور ملز کے لائسنس معطل ، 31 کو شوکاز نوٹسز جاری


محکمہ خوراک کی لاہور سمیت پنجاب بھرمیں کارروائیاں جار ی ہیں۔

ساہیوال ڈویژن میں 4جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 8 فلور ملز کے لائسنس معطل کردئیے گئے ۔

5اضلاع میں 31 فلور ملز کو شو کاز نوٹسز جاری کئے گئے،لاہور ڈویژن 6،راولپنڈی 4 اورفیصل آبادمیں 4فلورملز کو نوٹسز جاری ہوئے۔

پرائز بانڈز کی انعامی رقم پر 15 فیصد فکسڈ ٹیکس عائد

وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے3روز میں فلورملزمالکان سے جواب طلب کرلیا، تسلی بخش جواب جمع نہ کروانے پر ایکشن لیا جائے گا۔

لاہور، راولپنڈی اور ساہیوال  میں 4 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانےکیے گئے،آٹے کی مصنوعی قیمتیں بڑھانے، ریکارڈ میں ردوبدل پر کارروائیاں کی گئیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں