پی ٹی آئی میں جانے والے رہنما واپس آ جائیں گے، عابد شیر علی


فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو مایوس کیا ہے، بہت جلد پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رہنما ہمارے پاس واپس آ جائیں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مثالیں تو یورپ کی دیتے ہیں لیکن اُن کی اپنی باتوں میں تضاد پایا جاتا ہے، وہ زلفی بخاری کو بچانے کے لیے اُس کی صفائیاں دے رہے ہیں حالانکہ یہی کام اگر امریکہ یا لندن میں ہوتا تو اُنہیں ایسا نہ کرنے دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے عوام کی دن رات خدمت کی ہے اور اب بھی وہ عوام کے درمیان ہوتے ہیں جبکہ عمران خان صرف پریس کانفرنس میں ہی نظر آتے ہیں، نوازشریف کی حکومت نے ترقیاتی کام کرتے ہوئے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں