آئی ایم ایف قرض کیلئے تمام شرائط پوری کردیں، علی پرویز ملک


وزیر مملکت برائے خزانہ و توانائی علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے تمام شرائط پوری کرچکا، امید ہے تین، چار ہفتوں میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) بیل آؤٹ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ بیل آؤٹ پیکیج 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہوگا، اس سلسلے میں بنیادی حیثیت آئی ایم ایف کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی بڑے مسئلے باقی نہیں رہ گئے، بجٹ سمیت تمام بڑے اقدامات پیشگی کیے جا چکے ہیں۔

آئی ایم ایف کا مطالبہ ، بجلی مزید 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ بجٹ اصلاحات معیشت پر بوجھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام استحکام سے متعلق ہے۔


متعلقہ خبریں