عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ، صدر زرداری

صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔  

سندھ کے وزیر داخلہ نے صدر آصف علی زرداری کو سندھ میں امن وامان کی صورتحال اور کچے کے علاقے میں ڈاکووں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی۔

آئیے ! آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنیکا اعادہ کریں ، صدر زرداری

صدر مملکت نے وزیرداخلہ کو صوبے میں  قیام امن کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں