الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں نوزائیدہ بچوں کو دودھ بھی فراہم کر رہی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمان

Alkhidmat

راولپنڈی: صدر الخدمت فاؤڈیشن غزہ میں نوزائیدہ بچوں کو دودھ بھی فراہم کر رہی ہے۔ غزہ کی پٹی میں ہر 10میں سے نو بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بچوں کے پاس رونے کی طاقت بھی باقی نہیں رہی۔ فلسطینی بچوں میں دودھ کی تقسیم کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار بہتر بنانا اور غذائی قلت کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ بچوں کو اگر خوراک میسر آتی ہے تو وہ بھی بعض اوقات مضر صحت ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے بھی بچے صحت کے مسائل سے دوچارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ریلیف دے ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے، نعیم الرحمان

ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ غزہ کے بچوں کی بہت بڑی تعداد مضرصحت غذا کے استعمال کی وجہ سے خون کے امراض کا شکار بھی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے بدترین صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار، متاثرین کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں