فواد چودھری نے شاہد آفریدی کو “ڈفر” کہہ دیا

Fawad Ch

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بیان وائرل ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو” ڈفر “قرار دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی انٹرویو کے دوران میزبان نے فواد چوہدری کے سامنے چند شخصیات کے نام رکھتے ہوئے ان کے بارے میں ان سے رائے مانگی، ان افراد میں شیر افضل مروت، شہریار آفریدی، شبلی فراز، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی شامل تھے۔

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

فواد چو ہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک بلبلہ تھا جو بلبلے کی طرح بیٹھ گیا اور ختم ہو گیا، شہریار آفریدی ایک عزت دار آدمی ہیں، شبلی فرازکے بارے میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کبھی بھی آدمی کو اپنی صلاحیت سے زیادہ ٹاسک نہیں لینے چاہئیں۔

بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد چو ہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بابراعظم کو ہی رہنا چاہیے کیونکہ ان کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، شاہین شاہ آفریدی کی پی ایس ایل میں کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

گندم، چاول، آئل، گھی، چینی، مشروبات، تازہ سبزیوں کے نرخوں میں کمی

جب سابق وفاقی وزیر سے شاہد آفریدی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ڈفر آدمی ہیں، انہیں پتا ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا باتیں کررہے ہیں۔ فواد چو ہدری کے بیان کے بعد پی ٹی آئی اور شاہد آفریدی کے حامی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں