شیریں مزاری کی 2022 میں ہوئی گرفتاری غیر قانونی قرار

شیریں مزاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وفاقی وزیر شیریں مزاری کی 2022 میں ہونے والی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گرفتاری غیر قانونی قرار دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔

اس حوالے سے عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمۂ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ 21 مئی 2022ء کو اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں