یہ بات سچ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا، وزیراعظم

گوادر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا، اگر آج آئی ایم ایف کا جواب آ گیا تو ایوان کو آگاہ کریں گے، امید ہے آئی ایم ایف سے اچھا جواب ملے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ حالات کا یہی تقاضا ہے، آئی ایم ایف کا اگر آج جواب آگیا تو کل پیش کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہوچکا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی میں بندر بانٹ ہوتی ہے اس کے خاتمے کا اعلان کیا گیا، وہاں اتنی کرپشن ہوتی ہے، سب ممبرز کو پتا ہے۔

آج وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دور میں جنوبی پنجاب کا بجٹ زیادہ اور ملازمتوں کا شیئر زیادہ تھا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم میں کوٹہ زیادہ تھا ،وفاقی حکومت کے منصوبے پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں وزیراعلیٰ روزگار اسکیم کا کوٹا 10فیصد زیادہ رکھا گیا۔

 


متعلقہ خبریں