ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر کی وطن واپسی

بابر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

کپتان بابر اعظم نیو یارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ بابر اعظم کے بھائیوں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔

ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اسٹیجز سے ہی باہر ہوجانے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی تھی جبکہ بابر اعظم امریکا میں ہی رُک گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں