ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان


اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 24 جون سے پیرس میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کا نام باضابطہ طور پر گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ فروری میں بنکاک میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا جبکہ پیرس میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے مستقبل کے مطالبات کی فہرست اور ایکشن پلان دیا جائے گا۔

بدھ کے روز نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام انتظامی اور قانونی خلا درست کریں تاکہ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں ان اقدامات کی تفصیل پیش کی جا سکے، اس اجلاس میں پاکستان منی لانڈرنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیل بھی پیش کرے گا۔

پاکستانی وفد نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی قیادت میں پیرس اجلاس میں شرکت کے لیے آج رات پیرس  روانہ ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp