اسپیس ایکس نے ایک اور کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کر دی

Satellite

فلوریڈا: اسپیس ایکس کمپنی نے ایک اور کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس اسٹیشن سے ایک اور فالکن 9 راکٹ لانچ کیا جس کے ساتھ آسٹرا ون پی اور ایس ای ایس 24 نامی مواصلاتی سیٹلائٹس منسلک ہیں۔

ایس ای ایس 24 دو کمپنی ایس ای ایس اور آسٹرا کے درمیان شراکت داری کے لیے ایک مواصلاتی سیٹلائٹ کا کام کرے گی۔ دونوں کمپنیاں یورپی کمیونکیشن آرگنائزیشنز ہیں۔

حالیہ برسوں میں اسپیس ایکس نے زمین سے کم اونچائی والی متعدد سیٹلائٹس لانچ کی ہیں تاہم ایسٹرا جیو اسٹیشنری ہے۔ یعنی یہ زمین سے تقریباً 23 ہزار میل اوپر مدار میں اپنی جگہ ساکت رہے گی۔

جیو اسٹیشنری سیٹلائٹس زمین کے ایک مخصوص ہدف والے حصے کو سگنل کے ساتھ کوَور کرتی ہیں۔

کمیونکیشن کمپنیاں عام طور پر ایسی سیٹلائٹس کے ذریعے پوری زمین کا احاطہ کرنے کے لیے کئی جیو اسٹیشنری سیٹلائٹس استعمال کرتی ہیں۔ اس عمل کو ٹرینگولیشن کہا جاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں