شاندانہ گلزار نے پیسکو گریڈز سے زبردستی بجلی بحال کروادی

shandana gul zar

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مظاہرین کی مدد سے پیسکو گریڈز سے زبردستی بجلی بحال کروادی۔

ترجمان پیسکو کے مطابق شاندانہ گلزار نے پہلے شیخ محمدی پھر متنی گرڈ اسٹیشن سے زبردستی فیڈرز آن کرائے، ایم پی اے سمیع اللہ اور ارباب عاصم بھی شاندانہ گلزار کے ہمراہ تھے۔

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

ترجمان کے مطابق ممبران اسمبلی نے شیخ محمدی گریڈ اسٹیشن سے 6اور متنی گریڈ سے 9فیڈرز زآن کرائے، شاندانہ گلزار نے ساتھیوں کے ہمراہ گرڈ پر موجود عملے سے بحث و مباحثہ بھی کیا ۔

ترجمان پیسکو نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے مراسلے متعلقہ تھانے کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

قبل ازیں نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے 12 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کر دی تھی۔

ذوالفقار خان نے کارکنوں کے ہمراہ پبی اور تاروجہ گرڈ اسٹیشن پہنچ کر بجلی بحال کرائی جس کے بعد پیسکو حکام نے ممبر قومی اسمبلی کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

رکن اسمبلی فضل الٰہی مظاہرین کیساتھ دوبارہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ، بجلی بحال کرا دی

پیسکو حکام نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پیسکو کے ایک ہزار 300 سے زیادہ فیڈرز ہیں، 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

پیسکو کے مطابق 135 فیڈرز پر 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ 96 فیڈرز پر 30 سے 40 فیصد لاسز کے باعث 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں عید پر بھی لوڈشیڈنگ ، مختلف شہروں میں احتجاج ، سڑکیں بلاک

پیسکو نے بتایا کہ 143 فیڈرز پر 40 سے 60 فیصد تک لاسز ہیں جہاں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ 157 فیڈرز پر 60 سے 80 فیصد لاسز کی وجہ سے لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے اور 159 فیڈرز پر لاسز 80 فیصد سے زیادہ ہیں جن پر 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں