2024 میں یو اے ای امیر ترین افراد کا مسکن بننے کیلئے تیار


متحدہ عرب امارات امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لگاتار تیسرے سال امیر ترین افراد کا مسکن بننے جارہا ہے۔

ہنلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے آخر تک دنیا بھر سے 6 ہزار 700 امیر افراد کے یو اے ای منتقل ہونے کی توقع ہے۔ بھارت، مڈل ایسٹ، روس اور افریقہ کے بعد اب برطانیہ اور یورپ سے بھی امیر ترین افراد یو اے ای کا رخ کر رہے ہیں۔

یو اے ای نے بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی

رپورٹ میں جاری کردہ فہرست میں یو اے ای کے بعد دوسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں دنیا بھر سے 3 ہزار 800 امیر افراد کی منتقلی متوقع ہے۔ اسی طرح فہرست میں تیسرے نمبر پر سنگاپور  ہے جہاں دنیا بھر سے 3 ہزار 500 امیر افراد کی منتقلی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں رواں سال ریکارڈ ایک لاکھ 28 ہزار امیروں کی نقل مکانی بھی متوقع ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں