کھلاڑیوں کیساتھ اس طرح کے واقعے کو کسی صورت قبول نہیں کیاجائےگا، چیئرمین پی سی بی

Mohsin Naqvi

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی کرکٹر حارث روف کیساتھ فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل آگیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ حارث رؤف کیساتھ پیش آئےواقعےکی شدید مذمت کرتاہوں،کھلاڑیوں کیساتھ اس طرح کے واقعے کو کسی صورت قبول نہیں کیاجائےگا۔ انکا کہنا تھا کہ واقعےکےذمہ داران کوحارث روف سےمعافی مانگنی چاہیے،معافی نہ مانگنےکی صورت میں قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔

آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح12فیصد رہنے کاامکان ہے،فچ

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پبلک فگر ہونے کے ناطے ہرقسم کے فیڈ بیک کیلئےتیاررہتاہوں، فینز کا حق ہے کہ وہ ہمیں داددیں یا ہم پر تنقید کریں، لیکن جب بات والدین اورمیری فیملی کی ہو گی تو اسی لہجے میں جواب دینےمیں ہچکچاہٹ نہیں کروں گا۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی بھی پروفیشن ہو،ہرکسی کی فیملی کا احترام کرنا چاہی۔ خیال رہے کہ امریکا میں موجود پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے مداح کی مبینہ بدتمیزی اور جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

حارث روف جھگڑے کے وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ چہل قدمی کررہے تھے، فین نے ان سے ایک تصویر کھینچنے کیلئے کہا جس پر کرکٹر نے انہیں منع کر دیا ۔ فینز کی جانب سے نامناسب الفاظ کے بعد حارث ر وف انہیں مارنےکیلئے دوڑے ، واقعے کے وقت حارث کی اہلیہ ان کیساتھ موجود تھیں۔

پاکستان کے سارے حکمران گیٹ نمبر4سے نکلے ہیں، شیخ رشید

قومی کرکٹر مداح کو بار بار کہتے رہے کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے، حارث رؤف کی اہلیہ اور دیگر فینز نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ فینز کو کرکٹرز یا اسٹارز کی فیملی کا خیال رکھنا چاہئے اور بدتمیزی سے گریز کرنا چاہئے، تصویر کھینچنے سے منع کرنا کرکٹر یا اسٹار کا حق ہے فینز کو پوچھ کر جواب پر عمل کرنا چاہیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح نے قومی کرکٹر سے تصویر کی درخواست کی ، منع کرنے پر اس نے نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔


متعلقہ خبریں