پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20ورلڈ کپ سے باہر


پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

امریکا اورآئرلینڈکامیچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا،امریکا اور آئرلینڈکو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ملک میں 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

گروپ اےسے بھارت اورامریکاکی ٹیمیں سپر8مرحلےمیں پہنچ گئیں۔

آج کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ٹاس ہونا تھا لیکن میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس اور میچ کا آغاز تاخیر کا شکار رہا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ،کم از کم اجرت37 ہزار، سندھ کا بجٹ پیش

امپائرز نے اس دوران کئی مرتبہ میدان کا معائنہ کیا لیکن گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے میدان بہت زیادہ گیلا تھا اور تین گھنٹے سے زائد دیر تک مختلف مراحل میں کئی بار معائنے کے بعد امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

واضح رہے کہ پاکستان کے ایونٹ میں رہنے کے لیے پہلے تو آئرلینڈ اور امریکہ کا میچ ہونا ضروری تھا اور اگر میچ ہوتا تو اس میں امریکہ کی شکست بھی ضروری تھی۔

پاکستان کے ساتھ آئرلینڈ بھی باضابطہ طور پر ورلڈکپ مقابلوں سے باہر ہوگیا ہے۔دونوں ٹیمیں اتوار کو آخری میچ میں مدمقابل ہونگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں